مولانا فضل رحمان اور سراج الحق اسلام کی نہیں کرسی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں ، ہمایوں خان

پیپلز پارٹی 2018کے انتخا بات میں مرکز سمیت صوبوں میں حکومتیں بنائیگی ، سابق سینیٹر احمد حسن خا شہید ظاہرشاہ خان کی پارٹی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی ،ایم پی اے بخت بیدار خان و دیگر

پیر 14 مئی 2018 22:06

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) مولانا فضل رحمان نے مرکزمیں نواز شریف اور سراج الحق نے خیبرپختونخوا میں عمران خا ن کیساتھ پانچ سال اقدارکے مزے لوٹنے کے بعد دونوںکو اسلام اور ایم ایم اے یاد آیا ،وہ اسلام کی نہیں کرسی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں ،پیپلز پارٹی 2018کے انتخا بات میں مرکز سمیت صوبوں میں حکومتیں بنائیگی ،پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی شہید ظاہرشاہ خان المعروف بھائی جان کی عوام اور پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی ،ان کی عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

پیر کو پیپلزپار ٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان ، سابق سینیٹر احمد حسن خان ،ایم پی اے بخت بیدار خان ، پیپلز پارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر سابق ایم پی اے محمد زمین خان ایڈوکیٹ ، سابق وفاقی وزیر ملک عظمت خان ،پیپلز پارٹی لویر دیر صدر نواب زادہ محمود زیب خان،جنرل سیکرٹری سید اشفاق باچہ، سیکرٹری اطلاعات عالم زیب ایڈوکیٹ ودیگر نے پیپلز پارٹی لویر دیر کے شہید رہنما ظاہر شاہ خا ن المعروف بھائی جا ن کی پانچویں برسی کے حوالے سے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے 2013میں الیکشن مہم کے دوران بم حملہ میںشہید ہونے ہونے والے ظاہر شاہ خان بھا ئی جان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دیر کے عوام اپنے محسن کے احسانات کھبی بھی نہیں بھو لیں گے ، ان کا مشن مکمل کرکے دم لیں گے ۔صو بائی صدر ہمایون خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے ،پیپلز پارٹی ہی نے ملک کو 1973کا متفقہ آئین دیا اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی اور ملک کو اسلامی بم دیا جبکہ کے پی کے عوام کو اپنی نام کی شناخت دی ۔

انھوںنے کہا کہ عمران خان کی جانب سے صوبہ میں تبدیلی اور 350دیم بنانے کے دعوے ڈھونگ ثابت ہوئے ،محکمہ صحت اور تعلیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی کیمسٹ برادری کی ہڑتال کی وجہ سے کئی مریضوںکے جاب بحق ہونا لمحہ فکریہ اور صوبائی حکو مت کی کار کردگی پر سوا لیہ نشان ہے ۔انھوںنے کہا صوبائی حکومت نے صوبہ میں کوئی نئی یونیورسٹی اور کالج نہیں بنوائی جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کا جانب سے تیمرگرہ میڈیکل کالج کا دو بار افتتاح کے باوجود میڈیکل کالج کو عملی شکل نہ دیں سکے ۔

انھوں نے کہا کہ عوام باشعور ہے ہوچکے ہیں اور وہ ائندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ،لویر دیر میں84ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں اور پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں