دیر ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور کے سالانہ انتخابات میں پی آئی اے پینل نے واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی

حاجی سلطان یوسف عرف دیر لالا جی اور حاجی شیریں رحمان بھاری اکثریت کے ساتھ مرکزی صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

اتوار 13 مئی 2018 15:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) دیر ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور کے سالانہ انتخابات میں پی آئی اے پینل نے واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے تحت حاجی سلطان یوسف عرف دیر لالا جی اور حاجی شیریں رحمان بھاری اکثریت کے ساتھ مرکزی صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیںآرگنائزیشن کے مرکزی دفتر اعجاز آباد گلبہار نمبر چار میں منعقدہ انتخابات میں شامل دوسرے پینل شاہین گروپ کے امیدوار برائے صدارت سراج الدین اور جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے امیدوار ڈاکٹر ولی خان 238 کے مقابلے میں صرف 52 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ چھ ووٹ مسترد ہوئے پولنگ کی شرح 70فیصد رہی آرگنائزیشن کے نئے آئین کے تحت نائب صدور، جائنٹ سیکرٹری، میڈیا، فنانس، سپورٹس، ایجوکیشن، ہیلتھ اور آفس سیکرٹریوں اور چیئرمین و نائب چیئرمین مجلس عاملہ کا اعلان نومنتخب صدر کی مشاورت سے الیکشن کمشنر نادر خان کی سربراہی میں پانچ رکنی الیکشن کمیٹی دوسرے مرحلے میں کرے گی انتخابات کیلئے محکمہ سماجی بہبود پشاور کے مبصر حیاگل خان، ممتاز فزیالوجسٹ، حیات آباد پیراپلیجک ہسپتال کے سربراہ اور دیر آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن (دعا) کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر الیاس سید نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے انکی مخلصانہ فلاحی سرگرمیوں کو سراہا جبکہ حاجی سلطان یوسف عرف دیر لالا جی نے آرگنائزیشن کی تعلیم و صحت، کھیل، غرباء کی فلاح و بہبود، باہمی و فروعی جھگڑے نمٹانے کیلئے جرگہ و مصالحت اور دیگر شعبوں میں جاری سرگرمیوں کو نئے جذبے سے آگے بڑھانے کاعزم دہرایا انہوں نے تنظیم کے یوتھ ممبران پر زور دیا کہ وہ ضرورتمندوں اور دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت اور نئی فلاحی سکیموں کے اجراء میں ان کا پورا ساتھ دیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں