شہیدبینظیربھٹویونیورسٹی شرینگل میں فاطمید فاونڈیشن کے بلڈ کیمپ کا اہتمام

جمعرات 10 مئی 2018 13:41

دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) شہیدبینظیربھٹویونیورسٹی شرینگل میں شعبہ فارمیسی اور پراکٹوریل بورڈکے زیر اہتمام فاطمید فاونڈیشن نے بلڈ کیمپ کا اہتمام کیا تھا جامعہ کے ملازمین اور طلباء نے بلڈ کیمپ میں بڑھ چڑ کر حصہ لیا اور اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

بلڈ کیمپ کا افتتاح جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی نے کیا۔انہوں نے شرکاء سے کہا کہ ایک انسان کی زندگی بچانا تمام انسانیت کی زندگی بچانے کے برابر ہے ،خون دینے سے انسان کے اپنے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہے۔اس موقع پر شعبہ فارمیسی کے سربراہ ڈاکٹر شجاعت احمد ،چیف پراکٹر ڈاکٹر حامد آفریدی اور فاطمید فائونڈیشن کے منتظمین موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں