سینیٹر بہرہ مند تنگی پیپلز پارٹی میں انتشار پھیلانے سے باز رہے،ایم پی اے محمد انورخان، محمد رشید ایڈوکیٹ اور دیگر کی پریس کانفرنس

جمعہ 4 مئی 2018 22:49

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) پیپلز پارٹی دیر بالا کے رہنماؤں سابق ایم پی اے محمد انورخان،،سابق ضلعی صدر محمد رشید ایڈوکیٹ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن دیر بالا جاوید اختر ایدوکیٹ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات سید جہانگیر جان ایڈوکیٹ،سابق ناظم وممبر صوبائی کونسل مختیار اللہ خان،ضلعی جائنٹ سیکرٹری لائق زادہ خان ودیگرنے کہا ہے کہ سینیٹر بہرہ مند تنگی پیپلز پارٹی میں انتشار پھیلانے سے باز رہے بہرہ مند تنگی صوبے اور دیر بالا میں پیپلز پارٹی میں پارٹی تباہی کے طرف لے جا رہا ہے وہ گزشتہ روز دیر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی نے بہرہ مند تنگی کو عزت دے کر سینیٹر منتخب کرایا لیکن اس نے پارٹی کو منظم کرنے کے بجائے انتشار شروع کیا ہے جس سے پارٹی پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے گزشتہ روز دیر بالا کا دورہ کیا لیکن بہرہ مند تنگی نے ان سمیت تمام بانی اراکین اور نظریاتی کارکنوں کو بے خبر رکھا حالانکہ ہم نے ڈپٹی چئرمین کے استقبال اور خوش آمدید کے لئے تمام تیاریاں کئے تھے جو دھرے کے دھرے رہ گئے انہوں نے مرکزی اور صوبائی قائدین سے مطالبہ کیا کہ بہرہ مند تنگی کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے اور بہرہ مند تنگی کو مشورہ دیا کہ دیگر اضلاع میں انتشار کے بجائے اپنے ضلع اور حلقہ پر توجہ دے تاکہ وہاں پیپلز پارٹی کامیاب ہو

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں