دیرفیسٹیول کل شروع ہوگا

جمعہ 4 مئی 2018 12:03

دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اورضلعی انتظامیہ نے اپنی نوعیت کے پہلے 2 روزہ دیرفیسٹیول منعقدکرنے اعلان کیاجوکل ہفتہ سے دیرسٹیڈیم میں منعقدہوگا،فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے اورثقافتی سٹالزلگائیں جائیںگے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنردیربالامحمدعرفان اللہ محسودنے کہاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوام کوتفریح کے مواقع فراہم کرناحکومت کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے ،دیرمیں عوام کوتفریح کے مواقع انتہائی کم ہے اس لئے ضلعی انتظامیہ اورڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے مشترکہ طورپردیرفیسٹیول کے نام سے دوروزہ فیسٹیول کے انعقادکافیصلہ کیاہے ،فیسٹیول میں کھیلوں کے مختلف مقابلے ہوںگے جن میں ویٹ لفٹنگ ،ہارس اینڈ کیٹل شو،کامیڈی شوزکے علاوہ ثقافت کے حوالے سٹالزلگائیں گے جس سے یہاں کی مقامی ثقافت کواجاگرکرنے کے مواقع میسرآسکیں گے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں