کاشتکار جدید سائنسی طریقوں سے سالانہ پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں ، ڈپٹی کمشنر دیر

جمعرات 3 مئی 2018 21:35

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر دیرلویر سرمد سلیم اکرم نے کہا ہے کہ کاشتکار جدید سائنسی طریقوں ،ادویات اور مشینری کا استعمال کرکے سالانہ پیدوارمیں اضافہ کرسکتے ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت دیرلوئیر کے زیر اہتمام تیمرگرہ میں دوروزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء سے خطاب میں کیا ،اس موقع پر ِ’’زرعی ادویات کا محفوظ استعمال اور فوائد،،کے مو ضوع پر ضلع کے 75 مقامات پر ادویات فروخت کرنے والے دکان داروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈی سی سرمد سلیم ،ڈپٹی ڈا ئیریکٹر محکمہ زراعت مراد علی خان ، فوکل سنٹر عبدالحق نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک اور لوگوں کا دورمدار زراعت پر ہے ،پانی کا لیول روز بروز کم ہونے سے غذائی اجناس کے پیداور میں کمی کا خطرہ ہے ،مقامی کسان اور کاشتکار پیداور بڑھانے کے لئے جدید ادویات اور مشینری کا استعمال یقینی بنا ئے ،ڈپٹی ڈا ئیریکٹر محکمہ زراعت مراد علی خان نے کہا کہ ضلع دیرلوئیر کے مختلف مقامات پر مختلف پودوں کے بیماریوں پر قابو پانے اور ذیادہ پیدوار کے لئے 75مقامات پر ادویات دستیاب اور کا شتکاروں کی بہتر راہنمائی اور پودوں میں امراض کی تشخیص کے لئے 7مقامات پر سنٹرز قائم کئے گے ہیں ،انہوں نے کہا کہ زرعی ادویات کا محفوظ استعمال بنانے کے لے خصوصی تراکیب پر عمل یقینی بنایا جائے بغیر رجسٹریشن اور ٹریننگ کے زرعی ادویات فروخت کرنے والے سنٹرز کو بندکیا جائیگا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں