پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تیمرگرہ میں عالمی یوم مزدور کے حوالے سے اظہار یک جہتی کی ریلی

منگل 1 مئی 2018 19:35

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تیمرگرہ میں عالمی یوم مزدور کے حوالے سے اظہار یک جہتی کی ریلی نکالی گئی تفصیلات کا مطابق تیمرگرہ میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم مزدورمنا یا گیا اس حوالے سے ریلی نکا لی گئی اور تیمرگرہ پریس کلب میں تقریب منعقد کی گئی، شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھاکررکھے تھے جس پر مزدوروں کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے مزدوروں اور پیپلز پارٹی کے حق میں نعرہ بازی کی اس موقع پر پیپلز پارٹی ملاکنڈ دویژن کے سنئیر نائب صدر محمد زمین خان ، پیپلز پارٹی لویر دیر کے صدر نواب زادہ محمود زیب خان، سیکرٹری اطلاعات عالمزیب ایڈوکیٹ، شہاب اتمانی ، ٹریڈ یونین کے پر ویز عادل ، صا حب اللہ ایڈوکیٹ، فضل حسین ودیگر نے خطااب کرتے ہوئے مزدوروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پیپلز پا رٹی غریبوں ، کسانوں اور محنت کشوں کی پارٹی ہے اس لئے وہ مزدروں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر اواز اٹھا ئیگی اور ان کا ساتھ دیگی انھوں نے شگاگو کے مزدروں کو سلام اور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگرشگا گو کے مزدور قربانی نہ دیتے تو آج بھی ان کااستحصال کیا جاتا انھوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب محنت کشوں کی پارٹی ہے اور اصف علی زرداری نے اپنے مزدور کے لئے تیس ہزار روپے تنخواہ مقرر کرکے اس کی بنیاد رکھی اور پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ مزدور کی کم از کم اجرت میں اضافہ کیا جائے ضلعی صدر نواب زادہ محمود زیب خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا اور صوبہ میں کوئی تبدیلی نہیں ائی چیف جسٹس نے پرویزخٹک سے استفسار کیا کہ تبدیلی کہاں ہے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے صوبائی خود مختیاری لی اور ای ایف سی ایوارڈ میں صوبہ کو اپنا حق دلایا انھوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں غریب کی پارٹی ہے لویر دیر میں 84ہزار غریب خواتین بنظیرانکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہورہی ہے انھوں نے کہا کہ اگر غریب عوام اپنے حقوق چاہتے ہیں تو 2018کے انتخابات میں پی پی پی کو ووٹ دیں ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں