دیرویلفیئرآرگنائزیشن پشاورکی مجلس عاملہ کااجلاس

جمعرات 26 اپریل 2018 12:21

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) دیرویلفیئرآرگنائزیشن پشاورکی مجلس عاملہ کااجلاس چیئرمین عاملہ فاتح زرگل کی سربراہی میں مرکزی دفتراعجازآبادگلبہارمیں ہواجس میں اتفاق رائے سے مرکزی کابینہ اورتمام ذیلی تنظیموں کوتحلیل کرکے مرحلہ وارسالانہ انتخابات کرانے کافیصلہ کیاگیااورعبوری انتظامیہ کااعلان بھی کیاگیا۔

(جاری ہے)

صدرفضل الرحیم،جنرل سیکرٹری فیض محمد، سینئرنائب صدرقاری نوراللہ، نائب صدرسرفرازخان،جائنٹ سیکرٹری محمدزادہ، فنانس سیکرٹری سراج الحق، میڈیاسیکرٹری غلام حسین غازی اورآفس سیکرٹری بادشاہ الدین پرمشتمل عبوری کابینہ کو11مئی تک انتخابات کے انعقاداورآرگنائزیشن کی فلاحی منصوبے جاری رکھنے کاٹاسک حوالے کیاگیا۔اجلاس میں آرگنائزیشن کی ممبرسازی مہم کونئے انتخابات تک موخرکرنے کافیصلہ بھی کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں