عوامی نیشنل پارٹی دیر کے کارکنوں کا دیر،پشاور مین شاہراہ دوگھنٹے تک احتجاجا ٹریفک کیلئے بند کرکے شدید احتجاج مظاہرہ

بدھ 25 اپریل 2018 19:00

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی دیر کے کارکنوں کا دیر،پشاور مین شاہراہ دوگھنٹے تک احتجاجا ٹریفک کیلئے بند کرکے شدید احتجاج مظاہرہ کیا، احتجاج مرکزی صدر اسفندیار ولی خان جلسہ کیلئے لگائے جانے والے بینرز اور جھنڈوں کو ٹی ایم اے عملہ کے اتارنے اورپھاڑنے پر کیا گیا،جبکہ ٹی ایم اے کے خلاف شدید نعرے بازی ۔

گذشتہ روز بدھ کے دن عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے 29اپریل کو دیرسٹیڈیم میں مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کے جلسے کے تیاریوں کے سلسلے میں جھنڈے اور بینرز دیر شہرمیں سٹریٹ لائٹس اور بجلی کھمبوں پر لگائے تھے ۔جسے ٹی ایم اے دیر کے عملے نے پھاڑے اورجھنڈوں کو اتار لیا جس پر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن مشتعل ہوکر ڈگری کالج دیر کے قریب پشاور،دیر مین شاہراہ کو ٹریفک احتجاجا بند کردیا ۔

(جاری ہے)

جس سے گاڑیوں کے طویل قطاریں لگ گئیں اور دو گھنٹے تک مسافروں ،خواتین اور بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہو ا اور لوگ پید ل جانے پر مجبور ہوئے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رائل شاکراللہ کہا کہ ہم ٹی ایم اے دیر،تحصیل ناظم دیر کا شدید مزمت کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمارے جھنڈوں اور بینرز پائوں تلے روند کر کھمبوں سے اتار لئے ۔کیونکہ دیر ان لوگوں کا جاگیر ہے جو ایسے گھٹیا حرکتیں کرکے سیاسی جماعت کے جھنڈوں کو اتار رہے ہیں کیا اس سے قبل ٹی ایم اے نے کسی اور سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں اوربینرز کو اتار لئے ہیں ? انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لوگوں کے ایسے حرکات کو کسی طور تسلیم نہیں کرسکتے ہیں۔

اگرراہ راست نہیں آئے تو ہمیں پھر انہیں سیدھا کرنے کا طریقہ آتا ہے انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ساتھ کیا گیا کل ہم جماعت اسلامی کے ایسا ہی کریں گے اور کسی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں۔ جبکہ کارکنوں نے ٹی ایم اے ،ٹی ایم او ،ضلع اورتحصیل ناظمین کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اور سڑک انتظامیہ آفسران کے آنے اور جھنڈوں کو دوبارہ تک ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ۔تاہم بعدازں ایگزیکٹیو مجسٹریٹ (ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر) دیر،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرظفرخان مظاہرین کے پاس آئے اور مزاکرات کامیاب مزاکرات اور یقین دہانی کے بعد احتجاج کوختم کردیا ۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء شاکراللہ نے کہا کہ انتظامیہ نے اسے دوبارہ لگانے اور نقصانات کا آزالہ کرنے کا وعدہ کیا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں