دیربالا: ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ نے ڈسٹرکٹ آفیسر فی میل ایجوکیشن کو ایک حکمنامے کے ذریعے ضلع بدرکرنے کے احکامات جاری کردیئے

بدھ 25 اپریل 2018 19:00

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ نے ڈسٹرکٹ آفیسر فی میل ایجوکیشن کو ایک حکمنامے کے ذریعے ضلع بدرکرنے کے احکامات جاری کردیا،اے ڈی او زنانہ کو غیرقانونی بھرتیوں،قواعدکے خلاف ورزی اور لاء اینڈآرڈر کے مسائل پیداکرنے پر ضلع بدر کرکے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ پشاور رپورٹ کرنے کیلئے کہہ دیا ہے۔

ضلع ناظم ،،،ضلع ناظم مجھے کس قانون کے تحت ضلع بدرکرسکتی ہے ناظم نے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہے، ڈی اے او فی میل حبیبہ بی بی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ضلع ناظم فصیح اللہ نے نوٹیفکیشن نمبر 804-11/F.No 01 مورخہ 24اپریل کے ذریعے ڈی اے او زنانہ حبیبہ بی بی کو ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری کرکے فوری چارج چھوڑنے کے احکامات صادر کرکے ڈی اے او میل کو اختیارات سونپ دی ۔

(جاری ہے)

جب اس بارے میں ضلع ناظم فصیح اللہ سے فون پررابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اڈی اے او زنانہ دیربالا نے غیرقانونی بھرتیاں،ڈیٹیل اور این ٹی سی اساتذہ کے ٹرانسفرز کردی ہے جو خلاف ضابطہ ہے جبکہ اس کے علاوہ بار بار یاد دہانی کراکے کہ غیرقانی کام نہ کرے کیونکہ اس سے ہمیں آمن وآمان کے مسائل پیدا ہورہے ہیں لیکن وہ نہ مانیں اور میں نے مجبور ہوکر اس کی ضلع بدری کا حکم جاری کر کے اسے ڈائریکٹیوریٹ آف ایجوکیشن پشاور رپورٹ کرنے کو کہا اور سیکرٹری ا یجوکیشن سے تحقیقاتی کمیٹی کیلئے بھی لکھ دیا ہے ۔

اس سوال پر کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹرانسفر،پوسٹنگ پر پابندی ہے۔لیکن اے ڈی او فی میل کو کس طرح ٹرانسفرکیا ہے تو انکا جواب تھا کہ ٹرانسفرپرپابندی نہیں ہے۔ تاہم اس بارے ڈی اے او زنانہ حبیبہ بی بی سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ نہ میں کسی قسم کی غیرقانونی کام کیا ہے اور نہ غیرقانونی بھرتیاں ۔بلکہ ایک کلاس فور چوکیدار کی پوسٹنگ آرڈر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کے لیٹر پر مارچ میں کیا ہے ۔

اور اس کے علاوہ ڈائریکٹر آف ایجوکیشن سے اجازت لیکر آفس میں پینڈنگ کام ختم کرنے کیلئے تین کلرکس کا ڈیٹیل پر چند روز کیلئے آفس کا اضافی کام کیلئے بلائے ہیں اور پینڈیسی ختم ہونے تک دوبارہ اپنے آصل پوسٹوں پر واپسی ہوگی۔حبیبہ نے کہا کہ ناظم کے پاس مجھے ٹرانسفریا ضلع بدر کرنے کا اختیار نہیں ہے انہوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے مجھے بے جا بدنام کرنے کی کوشش کی ہے جس کے خلاف میں کورٹ جاونگی اور ضلع ناظم کے خلاف ہرجانہ دائر کروں گی۔

جبکہ ضلع ناظم کے ڈی اے او کو ضلع بدری کے احکامات پر سوشل میڈیا لوگوں نے ڈی اے او کی حمایت اور ضلع ناظم پر سیاسی بنیادوں پر ضلع بدری کے الزامات لگا کر کہا ہے کہ یہ ڈی اے او زنانہ کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے تاہم ہمارے ذرائع کے مطابق جمعرات یا جمعہ تک دونوں کے مابین صلح ہونے کا امکان۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں