تدریسی معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیںگے،پروفیسر ڈاکٹر گل زمان

بدھ 18 اپریل 2018 12:15

لوئردیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف مالاکنڈ پروفیسر ڈاکٹر گل زمان نے کہا کہ یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے تاکہ کالجز یونیورسٹی کے تعلیمی معیار میں فرق کا خاتمہ ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایچ ای سی کے تعاون سے ایپیلییٹیڈ سیلف پرسیجرز کے تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ٹریننگ سیشن کا اہتمام کوالٹی انہاسمنٹ سیل (کیو ای سی) نے کیا تھا، جس میں ضلع لوئر دیر، مالاکنڈ اور باجوڑ ایجنسی کے کالجز کے کوارڈینیٹر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ ملحقہ کالجز ہماری باڈی کا حصہ ہیں اور ان کے تمام مسائل ان کے دہلیز پر حل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کالجز میں تدریسی معیار کو بہتر بنانے اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گی. انہوں نے کالجز کے پروفیسرز کو ہدایت کی کہ طلبہ طالبات کی استعدادکار کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں تا کہ ہمارے طلبہ ترقی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں