دیر بالا کے رہا ئشیو ں کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 17 اپریل 2018 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)دیر بالا کے رہا ئشیو ں نے رائس خان اور ملک طور خا ن کے قتل میں ملوث ملزمو ں کے گرفتاری کیلئے گزشتہ روز پشاور پر یس کلب کے سا منے احتجا جی مظاہر ہ کیا مظاہرین نے ہا تھو ں میں بینرزاور پلے کا رڈز اٹھا ئے ہو ئے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے مظا ہرے کی قیا دت عطاء اللہ ، حا جی ممر یز خان اور سعید اللہ کر رہے تھے انکا کہنا تھا کہ پا تراک با زار میں دن دیہاڑے مسلح افراد نے رائس خا ن اور ملک طور خان کو فائر نگ کر کے قتل کر دیا اور ملزما ن ارتکاب جر م کر نے کے بعد فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے انہوں نے بتایا کہ دیر بالا پولیس نے ملزمو ں کے گرفتاری کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحا ل ملزمو ں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا مظاہری نے بتایا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس قا تلو ں کو گرفتاری کر نے میں ناکام ہو رہے ہیں انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختو نخوا پرو یز خٹک ، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ، ڈی آئی جی ملا کنڈ اورڈی پی او دیر بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ رائس خا ن اور ملک طور خان کے قتل میں ملوث ملزما ن کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے بصو رت دیگر آئی جی پی کے گھر کے سامنے دھر نا اور خو د سو زی کر نگے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں