دنیا بھر کی ایجنسیاں پاکستان کا امن تباہ کرنے کی ساز ش میں ملوث ہے،اے این پی

اے این پی ہر قسم کی عسکریت پسند سوچ کیخلاف جدوجہد جاری رکھتے ہوئے ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کرے گی ،ترجمان و سابق سینیٹر زاہد خان

جمعرات 12 اپریل 2018 22:05

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی ایجنسیاں پاکستان کا امن تباہ کرنے کی ساز ش میں ملوث ہے ، ہرقسم کی عسکریت پسندانہ سوچ کے خلا ف جد وجہد جاری رہی گی ۔ان خیالات کا اظہار اے این پی کے مرکزی ترجمان و سا بق سینیٹر زاہد خان نے رباط صبر شاہ میں شمولیتی اجتماع اور قد ر تی گیس فراہمی منصو بے کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی ،تقریب سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار انجنیئر مختیار خان ،فرمان خان اورتحصیل صدر میاں حضرت حسین نے خطاب کیا جبکہ درجنوں عمایدین و مشران نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

مرکزی ترجمان اور حلقہ این اے 6سے پار ٹی کے نامز د اُ میدوار زاہد خان نے کہا کہ ایک سو چی سمجھی ساز ش کے تحت پاکستان کا امن دوبارہ خراب کرنے کی سا ز ش کی جار ہی ہیں ،اے این پی اس طرح کے سازشوں کا ڈ ٹ کر مقابلہ کر ئیگی ،بعض قو تیں اٹھارو یں تر میم کے خلا ف سازشوں میں مصر و ف ہے جس کو کسی صو ر ت کامیاب نہیں ہو نے د ینگے ،اپوز یشن میں ہو تے ہو ئے بھی دیر لویر کے میدانی اور پہاڑی علاقوں کو 6ارب ر وپے کی لاگت سے قد ر تی گیس فراہمی کا کام جاری ہے جس سے ترقی اور خوشحالی کا نیادور شروع ہو گا ، تیمرگرہ میں باچا خان او پی ڈی ،عبدالولی خان یونیور سٹی کیمپس ،چکدرہ ٹو تیمرگرہ شاہراہ کی تعمیر اے این پی کے کار نامے ہیں ،جماعت اسلامی واضح کر یں کہ ساڑھے چار سال گز ر نے کے بعد ضلع کے ترقی کے لیے کونسا میگا پرا جیکٹ شروع کیا ،تین بار افتتاح کے باو جو د تیمرگرہ میڈ یکل کالج میں کلاسز کا اجرا ء ہو ااور نہ ریسکیو سروس شروع ہوئی ،2018میں بھی دیر پسماندہ اور مقامی لوگ ضرورت کے پانی کے لئے تر س ر ہے ہے جس کی ذمہ دار جماعت اسلامی ہے ،اے این پی ایندہ عام انتخابات میں کسی پار ٹی سے اتحا د نہیں کر ئیگی اور عام انتخابات میں واضح قو ت بن کر ابھری گی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں