دہشت گردی کا خاتمہ،پا ک فوج نے دس سال بعد لوئر دیر اور اپر دیر کے انتظامی اختیارات سول انتظامیہ کو سونپ دیئے

منگل 10 اپریل 2018 21:27

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) دہشت گردی کے خاتمہ اور قیام امن کے بعد پا ک فوج نے دس سال بعد لویر دیر اور اپر دیرکے انتظامی اختیارات سول انتظامیہ کو سونپ دیئے چیک پوسٹوں کو پویس کے حوالے کرنے کا اعلان اس حوالے سے دیر سکاوٹس چھاونی بلامبٹ میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جنرل آفیسرکمانڈنگ میجر جنرل علی عامر اعوان ، کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد امیر، کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر الاسلام شاہ، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سیدایڈوکیٹ، ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات گنڈا پور،ضلع دیر لویر اور اپر کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز،ارکان قومی اسمبلی صاحب زادہ محمد یعقوب خان ، صاحب زادہ طارق اللہ ، عمائدین علاقہ ، فوجی اور سول حکام، ناظمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل علی عامر اعوان ، کما نڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزارد امیر، کمشنر ملاکنڈ ظہیرا لسلام، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ فوجی حکام انتظامی اختیارات سول انتظامیہ کو حوالہ کر رہے ہے آج سے دس سال قبل 2008میں ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردوں نے حکومتی رٹ چیلنج کرتے ہوئے اسلام اور شریعت کے نام پر ظلم اور بربریت کا بازار گرم کرکے ہسپتالوں ، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور بازاروں کو بم دھماکوں سے تباہ کرنا شروع کیا تھا ، لوگوں کو اغواء کرکے قتل کیا جارہا تھااور دہشت گردوں نے اپنی حکومت قایم کی تھی جس کی سرکوبی اور حکومتی رٹ بحال کرنے کے لئے فوج، پولیس، لیویزنے اپریشن شروع کیا تھا جس کے دوران 470سیکور ٹی فورسیز کے اہلکاران شہید ہوگئے جبکہ ساڑھے تین ہزار دہشت گرد مارے گئے پاک فوج نے عوام کی تعاون سے نہ صرف ملاکنڈ ڈویژن مین مثالی آمن قایم کیا بلکہ دہشت گردی سے متاثرہ 300اسکولوں کو دوبارہ بحال کرا یا ،32نئے اسکولوں کو تعمیر کیاپولیس اور لیویز کو تربیت دیکر ان کی استعداد کار بڑھایا تعلیم اور خواتین کی ترقی پرفوکس کرکے خواتین کو اپنے پاو،ْں پر کھڑاکرنے کے لئے انہیں کڑا ئی سلائی کی تربیت دی جبکہ آرمی کے اسکولوں میں بچوں کو داخل کرکے آرمی کے سکولوں میں 6 ہزار بچے پڑھا رہے ہیںانھوں نے کہ ضلع دیر کے عوام محب وطن اور پر آمن لوگ ہیں اور انھوں نے پاک فوج کا بھر پور ساتھ دیکر ملاکنڈ ڈویژن مین آمن قایم کرنے میں عسکری اور سول انتظامیہ کی مدد کی انھوں نے کہا کہ پولیس فورس مستعد اور بھر پور صلاحیتوں کے مالک اور وہ حالات سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے انھوں نے کہ اختیارات سول انتظامیہ کو حوالے کرنے کے بعد پاک فوج سرحدات کو منتقل ہو جائیگی اور ملک کی دفاع کر ے گی اس موقع پرجی او سی نے شہداء کے یاد گار پر پھول چڑ ھائی اور پاک فوج کے دست نے یادگار شہداء پر سلامی دی ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں