دیر: پاک فوج نےسیکیورٹی کی ذمہ داریاں سول انتظامیہ کوسونپ دیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 10 اپریل 2018 16:31

دیر: پاک فوج نےسیکیورٹی کی ذمہ داریاں سول انتظامیہ کوسونپ دیں
لوئر دیر(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اپریل 2018ء) : پاک فوج نے مالاکنڈ کے علاقے دیرمیں سیکیورٹی کی ذمے داریاں سول انتظامیہ کو سونپ دیں،پاک فوج نے علاقے میں امن وامان قائم ہونے کے باعث سول انتظامیہ کوسکیورٹی کی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج نے مالاکنڈ کے علاقے دیرمیں سیکیورٹی کی ذمے داریاں سول انتظامیہ کو سونپ دیں۔

(جاری ہے)

جی اوسی مالاکنڈ علی عامراعوان نے کمشنرمالاکنڈ ظہیرالاسلام کو ذمےداری سونپ دی۔ جی اوسی مالاکنڈ نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن کی چیک پوسٹ پولیس کے حوالے کردی تاہم فوج پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ میجرجنرل علی عامراعوان نے کہا کہ پولیس کی مدد سے تربیت بھی کریں گے۔ استعداد کاربڑھائیں گے۔ کمشنر مالاکنڈ ظہیرالاسلام نے کہا کہ پہلی بارفرائض کےمنتقلی سول ایڈمنسٹریشن کومنتقل کی جارہی ہے۔اختیارات سونپنے کی باقاعدہ تقریب دیراسکاؤٹس چھاؤنی میں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں