اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو بھرپور مزاحمت کرینگے،

کپتان کی وجہ سے پاکستانی سیاست سے شرافت ختم ہوگئی ، اسفندیار ولی

جمعرات 5 اپریل 2018 17:25

اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو بھرپور مزاحمت کرینگے،
لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2018ء) اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو بھرپور مزاحمت کرینگے،کپتان کی وجہ سے پاکستانی سیاست سے شرافت ختم ہوگئی ہے،سینیٹ الیکشن میں زرداری نے کپتان کو ننگا کرکے پوری قوم کے سامنے بے نقاب کردیا،سینیٹ الیکشن میں پی ٹی ائی کے ممبران دو دو بار فروخت ہوئے،،سینیٹ الیکشن میں گھوڑے نہیں پوری اصطبل بک گئے،سی پیک میں پختونوں کو مکمل نظرا نداز کیا گیا ہے اور اس کا نام سی پیک کے بجائے چائنہ پنجاب اکنامک کاریڈور منصوبہ رکھا جائے،فاٹا کا صوبے میں انضمام جلد یقینی بناکر ائینی ترمیم کے ذریعے ان کے لئے صوبے میں وزراء کی تعداد کا تعین کیا جائے،فاٹا کو صوبے میں ضم نہیں کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برامد ہونگے،بنی گالا کے کپتان اور نوشہرہ کے پہلوان اے این پی کو ختم نہیں کرسکتے،ان خیالات کا اظہار اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے گذشتہ روز ریسٹ ہائوس گرائونڈ تیمرگرہ پر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی،مرکزی ترجمان زاہد خان اور ضلعی صدر حسین شاہ یوسفزئی نے بھی خطاب کیا،جلسے میں کثیرتعداد میں پارٹی ورکرز شریک رہے،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی نے خبردار کیا کہ اٹھارویں ترمیم میں بڑی قربانیوں کے بعد صوبے کو شناخت کے ساتھ ساتھ حقوق بھی ملے ہیں اگر اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی سازشیں کی گئی تو شدید احتجاج کرینگے اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے پختونوں کو صوبے کے نام کے ذریعے شناخت ملی ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے انھوں نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کپتان کی وجہ سے سیاست گندا ہوگئی ہے اور شرافت ختم ہوکر رہ گئی ہے، بنی گالہ کے کپتان اور نوشہرہ کے پہلوان کتنے بھی سازش کرلے اے این پی کو ختم نہیں کرسکتے عوام نے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی ائی کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے پی ٹی ائی کے ممبران اسمبلی کو سب سے پہلے اپنی ہی پارٹی نے خریدا اور بعد میں وہ دوسری پارٹیوں سے پیسے لیکر ان کو ووٹ ڈال ائے جو تبدیلی کے دعویداروں کے لئے باعث شرم ہے انھوں نے زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زرداری نے سینیٹ الیکشن میں عمران خان کے ساتھ اتحاد کرکے ان کو ننگا کیا اور عوام کے سامنے بے نقاب کرکے تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکال دی،کپتان زرداری کے ساتھ ہاتھ ملانے کو گناہ سمجھتے رہے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سینیٹ کے الیکشن میں پی پی پی کے ساتھ اتحاد رچایا،کپتان اپنی وعدوں اور دعوئوں سے مسلسل یوٹرن لیکر عوام کو گمراہ کررہے ہیںکپتان صبح ایک بات اور شام دوسری بات کرکے اپنی باتوں سے مکر رہے ہیں،اسفندیار ولی خان نے انتباہ کیا کہ نواز شریف نے فاٹا کے صوبے میں انضمام کا وعدہ کیا لیکن پانچ سال گزرنے کے بعد بھی وہ وعدہ ایفا نہیں ہوا اگر فاٹا کو صوبے میں جلدازجلد ضم نہیں کیا گیا تو عدم تشدد اور ائینی دائرے میں رہ کر شدید احتجاج کے ساتھ ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور قبائل کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انھوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کرکے صوبے میں فاٹا کی پسماندگی دور کرنے کے لئے وزراء کی تعداد کا تعین کیا جائے تاکہ قبائل کو ان کا حق مل سکے،انھوں نے الزام لگایا کہ سی پیک میں پختونوں کو مکمل نظرانداز کرکے احساس محرومی سے دوچار کیا گیا ہے جو پختونوں کے ساتھ زیادتی ہے یہ سی پیک نہیں بلکہ چائنہ پنجاب اکنامک کاریڈور ہے جو ایک اکائی کو خوشحال جبکہ باقیوں کو پسماندہ رکھنے کی سازش ہے جس کو کسی صورت نہیں مانتے خیبرپختونخوا کا سی پیک میں جائز حق مانگتے رہینگے،انھوں نے وزیرا علیٰ پرویز خٹک کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بار بار پارٹی بدلنے والا پرویز خٹک تبدیلی کے چمپئین بنے پھرتے رہے یہ ہماری حکومت میں پانچ سال شامل رہ کر اقتدار کے مزے لوٹتے رہے اور امیر حیدر ہوتی کو سرسر کہنے پرنہیں تھکے اب کس منہ سے الزام لگا رہے ہے کہ وہ حکومت کرپٹ تھی،انھوں نے کہا کہ سراج الحق پانچ سال مدت پوری کرنے کے بعد اسلام لانے کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے کے لئے ایم ایم اے بنارہے ہے لیکن عوام اس کے دھوکے میں نہیں آئینگے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں میں روز اول سے عہدوں پر کشمکش جاری ہے عوام ان سے موجودہ پانچ سال کا حساب کتاب لیکر رہینگے جماعت اسلامی نے دیر کو پسماندہ رکھا ہے انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پانچ سال نواز شریف کے گود میں بیٹھ کر سارا کچھ کھا گئے جبکہ سراج الحق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے اتحادی بن کر مزے لوٹتے رہے اب ان کو اسلام کی فکر یاد آئی عوام سے وعدہ کرتے رہے کہ وہ اے این پی پر اعتماد کرکے ووٹ دیں تو دیر کو باقی اضلاع کا ہم پلہ بناکر پسماندگی کو دور کریں گے،انھوں نے چیلنج کیا کہ مجھ پر بیرون ملک اثاثوں کے الزامات بے بنیاد ہے اگر مجھ پر کسی نے کرپشن ثابت کیا تو وہ نہ صرف سیاست سے ستبردار ہوجائینگے بلکہ مجھے پھانسی پر لٹکائے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں