تیمرگرہ شہید ذو لفقار علی بھٹو کے 39و یں برسی کے مناسبت سے پیپلز ہاوس میں تقریب کا انعقاد

بھٹو پاکستان کے نہیں عالم اسلام کے عظیم لیڈر تھے ،مسائل کا حل صر ف پیپلزپار ٹی کے پاس ہے ، مقررین کا خطاب

بدھ 4 اپریل 2018 21:29

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) بھٹو پاکستان کے نہیں عالم اسلام کے عظیم لیڈر تھے ،مسائل کا حل صر ف پیپلزپار ٹی کے پاس ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذو لفقار علی بھٹو کے 39و یں برسی کے مناسبت سے پیپلز ہاوس تیمرگرہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کا رکنوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی ،برسی کے موقع پر پارٹی کے بانی ذو لفقار علی بھٹوکے ملی ،مذہبی اور عالمی خدمات کو زبردست الفا ظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور شہید کے ایصال ثواب کے لے اجتماعی دعا کی گئی ،برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے پی پی پی دیرلوئر کے صدر محمود زیب خان ،ممبرضلع کونسل و انفارمیشن سیکرٹری عالمزیب ایڈوکیٹ ،نائب صدر محمد طاہرخان ایڈو کیٹ ،محمد اسرار خان ،شیر محمد و دیگر نے کہا کہ پاکستانی قوم کے لئے بھٹو شہید متفقہ آئین دیا ،عالم اسلام کومتحد کر کے پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا ،قاد یانی غیرملکی اقلیت قرار پائے جبکہ انڈیا سے جنگی قیدیوں کو واگزار کرایا ،انہو ں نے کہا کہ اج بھی قوم بھٹو ازم پر عمل پیرا ہو کر مسائل سے چھٹکار پاسکتی ہے ،روٹی ،کپڑا اور مکان کل بھی قوم کی ضرورت تھی،قوم اگلے عام انتخابات میں پی پی پی پر اعتماد کا اظہار کریں

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں