تیمرگرہ ، ضلع دیرلویر کی کنٹریکٹر برادی کا ہنگامی اجلاس

مسائل کے ہنگامی بنیادوںپر حل کیلئے ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان

بدھ 4 اپریل 2018 21:28

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) دیرلوئیر کی ٹھیکہ دار برادری نے مسائل کے ہنگامی بنیادوںپر حل کے لئے ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا ،مطالبات کے حل کے لئے دوہفتے کی ڈیڈ لاین ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ضلع دیرلویر کی کنٹریکٹر برادی کا ہنگامی اجلاس تیمرگرہ سی این ڈبلیو کنٹریکٹر یونین کے دفترمیںمنعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے ٹھیکہ دار برادری کے نمایندوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی ،اجلاس میں ٹھیکہ دار برادری کو در پیش مسا ئل کے فوری حل کے لے دس رکنی ایکشن کمیٹی جن میں میاں سید کامل جان ،محمد شاہ خان ،دلاور خان ،نظیر محمد ،جہانگیر خان ،صاحبزادہ سیف الاعظم ،دلاور خان سید خیل ،شادنواز خان اور قدیرخان شامل ہے جبکہ 3ممبران پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی انجنیئرفواد خان ،انجنئیرسیاب علی اور انجیئرکرامت شاہ پر مشتمل ہو گی ،اجلاس ئسے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کہا کہ صو با ئی حکومت کی جانب سے فنڈر کے عد م ریلیز کے با عث ضلع بھر میں چھوٹے بڑے سینکڑوں ترقیا تی منصو بوں پر کام بند پڑ ا ہے جبکہ دوسری جانب ملاکنڈڈویژن ٹیکس فری زون ہو نے کے باو جود اُ ن سے ٹیکسوں کی مد میں کٹوتی جاری ہے ،مقرر ین نے اس موقع پر مسائل کے فوری حل کے لئے دو ہفتے کی ڈیڈ لائن دبصو رت دیگر صوبہ گیر احتجاج کا اعلان کیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں