ترقی کا سفر جاری رہا تو پاکستان ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہوگا، احسن اقبال

دھرنوں نے ملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کیں، مسلم لیگ ن نے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، مالاکنڈ یونیورسٹی کے طلبہ او رطالبات سے خطاب

بدھ 4 اپریل 2018 21:23

ترقی کا سفر جاری رہا تو پاکستان ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہوگا، احسن اقبال
لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی کا سفر جاری رہا تو پاکستان ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہوگا۔ دھرنوں نے ملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کیں، مسلم لیگ ن نے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزیر داخلہ احسن اقبال نے مالاکنڈ یونیورسٹی کے طلبہ او رطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں ترقی کا سفر یوں ہی جاری رہا تو پاکستان دنیا کے سہرفہرست 20 ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا۔

حکومت آنے والے بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کیلئے 35 ارب سے بڑھا کر 150 ارب روپے رکھیں گے۔ ارادہ ہے کہ پاکستان کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست نے ملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ حکومت نے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں