تیمرگرہ،تحصیل بھرمیں سہ ماہی خصوصی بیو ٹی فیکشن مہم کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل

جس کے تحت تمام رابطہ پلوں ،چوکوں ، فٹ پا تھوں، چوراہوں ،پلازوں اوردیوراوں کی تزئین وآرائش کی جائیگی ،مہم کے دوران گند گی کے ڈھیر ٹھکا نے لگانے ،بندنالوں کو کھولنے کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جائیگا

منگل 3 اپریل 2018 19:51

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء)ٹی ایم اے تیمرگرہ کے زیراہتمام تحصیل بھرمیں سہ ماہی خصوصی بیو ٹی فیکشن مہم کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ،بلدیا تی نمایند وں کا مکمل تعاون کا اعلان ،اس حوالے سے اہم اجلاس تحصیل ناظم تیمرگرہ ریا ض محمد ایڈوکیٹ کے زیر صدارت منعقدہواجس میں ٹی ایم او عطاء اللہ خان ،اکاونٹنٹ بادشاہ محمد ، بازار صدر حاجی انوار الدین،کنوینر اسفندیار خان ،اے ڈ ی لوکل گور نمنٹ ضیا ء الحق ،منتخب نا ظمین عالمزیب ایڈوکیٹ ،فضل حسین،محمد یوسف ، سمیت تمام ذمہ دارون نے شرکت کی ،اپنے خطاب میں ریاض محمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ صو با ئی حکومت کے ہد ایات کے مطابق تحصیل بھرمیں بیو ٹی فیکشن مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت تمام رابطہ پلوں ،چوکوں ، فٹ پا تھوں، چوراہوں ،پلازوں اوردیوراوں کی تزئین وآرائش کی جائیگی ،مہم کے دوران گند گی کے ڈھیر ٹھکا نے لگانے ،بندنالوں کو کھولنے کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جائیگا ،علاوہ ازیں شہریوں میں صفائی حوالے سے شعور اجاگرکرنے کے لئے خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے،انہوں نے شہریوں سے اس حوالے سے تعاون کی اپیل کی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں