تیمرگرہ،قومی حکومت کا قیام اور انتخاب سے قبل احتساب وقت کا تقاضاہے ، میاں سلطان یوسف باچا

عام انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کر ینگے ،پرویز مشرف واحد لیڈر ہے جس پر اج تک ایک روپے کی کوئی کرپشن ثابت نہ ہوسکی،صوبائی جنرل سیکرٹری دیگر کی مشترکہ پریس کانفرنس

منگل 3 اپریل 2018 19:51

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) قومی حکومت کا قیام اور انتخاب سے قبل احتساب وقت کا تقاضاہے ،عام انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کر ینگے ،ان خیالات کا اظہار ال پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری میاں سلطان یوسف باچا اور نائب صدر عبدا لقفار نے ڈسٹر کٹ پریس کلب تیمرگرہ میں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر پی ٹی ائی کے سرکردہ رہنماوں سجاد احمد سواتی،محمد فاروق ،ذاکراللہ اور پی پی پی کے جنرل کونسلر محبت سید اے این پی کے فرمان اللہاور جماعت اسلامی کے فواد خان اور سید باچا اور دیگر نے مرکزی صدر پرویز مشرف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا ال پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی رہنماوں نے کہاکہ پرویز مشرف واحد لیڈر ہے جس پر اج تک ایک روپے کی کوئی کرپشن ثابت نہ ہوسکی جبکہ ان کی دور اقتدار میں ملک اقتصادی اور معاشی طور پر مضبوط اور ملک میں مثالی امن وامان قائم تھا انھوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے دور اقتدار میں منگائی کنڑول جبکہ ملک ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ تھا اے پی ایل کے رہنماوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے بیرونی ملک سے مثالی صوبے کے قیام کے نام پر 70ارب روپے کا قرضہ لیکر عوام کو مقروض بنادیا ہے انھوں نے کہاکہ عام انتخابات میں پارٹی بھر پور حصہ لے گی اور تمام قومی اور صوبائی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے انھوں نے کہاکہ پارٹی کے مرکزی صدر پرویز مشرف جلد وطن واپس پہنچے گے اور ملک بھر میں سیاسی جلسوں کا آغاز کریں گے انھوں نے کہاکہ ہمارا منشور ملک میں امن وامان کی قیام ،روزگار ،صحت اور مفت تعلیم کی فراہمی ہے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں