تیمرگرہ،شہریوں کیلئے شروع کی جانے والے سروے مہم بزرگوں کیلئے وبال جان بن گئی

شدید گرمی میں فارم کے حصول کیلئے بزر گ کئی گھنٹے انتظار سے بے حال ،اصلا ح وحوال کا مطالبہ

پیر 2 اپریل 2018 22:42

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) دیرلوئیر ،بزرگ شہریوں کے لئے شروع کی جانے والے سروے مہم بزرگوں کے لئے وبال جان بن گئی ،شدید گرمی میں فارم کے حصول کے لیے کھڑے بزر گ کئی گھنٹے انتظار سے بے حال ،اصلا ح وحوال کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل وئلفیردیرلویر کے زیر انتظا م صو با ئی حکومت کے ہدایات کے مطابق 60سال سے اوپرشہریوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لئے سروے مہم جاری ہے ،گزشتہ روز بز ر گوں نے سوشل ویلفیر دفتر کے سامنے سٹی ناظم عالم زیب ایڈوکیٹ کی قیا دت میں مظاہرہ کیا،انہوں نے کہاکہ سروے فارم کے حصول اور بعد ازاں فارم جمع کرانے کے لئے شدید گرمی میں کئی گھنٹے کھڑے ہونا پڑتا ہے ،دفتر میں پینے کا پانی موجود ہے اور نہ ہی بزر گوں کے بیٹھنے کے لئے مناسب انتظام ہے ،عملہ کی کمی کے باعث بھی چند منٹوں کا کام گھنٹوں میں کرنا پڑ تا ہے جبکہ سینکڑوں بزرگوں کا سروے فارم تاحال ریکارڈ سے غائب ہے ،انہوں نے د ھمکی دی کہ بز ر گ شہر یوں کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو راست اقدام پر مجبو رہو نگے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں