تیمرگرہ، جدید میڈیا کا غلط استعمال نوجوانوں کو تباہی کی طر ف لے جارہا ہیں،مظفرسید

جدید ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے ، شرح خواندگی بڑھانے میں نجی سیکٹراہم کردار ادا کررہا ہیں، صوبائی وزیر خزانہ

پیر 2 اپریل 2018 21:12

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) وزیر خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ نے کہا کہ جدید میڈیا کا غلط استعمال نوجوانوں کو تباہی کی طر ف لے جارہا ہیں ،جدید ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے ، شرح خواندگی بڑھانے میں نجی سیکٹراہم کردار ادا کررہا ہیں،کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لئے تمام طبقات کواپنابھرپور کردار اد کرنا ہو گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی ایگل ہوم سکول رحمٰن آباد تالاش دیرمیں یوم والدین کے موقع پر منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا ،تقریب سے تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ ،ممبرڈسٹرکٹ کونسل ملک برکت خان ،امیر جماعت اسلامی تیمرگرہ ملک شیربھادرخان ،سابقہ ناظم محمد ابراہیم،ادارے کے ڈایریکٹر سردارعلی یوسف ز ئی،پرنسپل مختیار احمد قریشی اور چیف ایگزیکٹیو محسن علی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر طلبہ و طالبات نے ملی نغمیں ،ترانے ،تقاریر اور ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے داد و صو ل کی جبکہ مہمان خصوصی نے بہترین کارکر د گی کا مظاہرہ کرنے وال طلبہ میں شیلڈز اور دیگر انعامات بھی تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں وزیر خزانہ مظفرسیدایڈوکیٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت کوالٹی ایجوکیشن کے فرو غ پر خصوصی توجہ دے رہی ،گزشتہ ماہ دیرلویر کے پرایمری سکولوںکو5کرور مالیت سے ذاید کا فرنیچر مہیاکیا جاچکا ،دیرلویر میں اساتذہ کی کمی پور ا کر نے کے خالصتا میرٹ کی بنیاد پرساڑھے چار ہزار اساتذہ بھر تی جبکہ اسکولوں میں بنیادوں ضروریات کی فراہمی ،ناظرہ و ترجمہ قرآن کلاسز کا اجراء ،محکمہ تعلیم سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ موجودہ حکومت کے اہم کار نامے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نجی سیکٹر کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ میں اہم کردارادا کررہا ہے ،نجی سیکٹر کی تمام جایز ضروریات پوری کر نے کے لئے تمام دستیاب وسائل برو ئے کار لاینگے قومی کی عرو ج و زاوال کا راز حصول علم سے وابستہ ہے ،تعلیم وہی ہے جو روئیوں میں تبد یلی لاکر معاشرے کے لے کا رآمد رجال کار مہیا کر سکے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں