تالاش کو گیس فراہمی منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا، زاہد خان

منگل 27 مارچ 2018 13:56

تیمرگرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) دیرلوئر وادی تالاش بانڈگی کو 5کروڑ 20لاکھ کی خطیر لاگت سے قدر تی گیس فراہمی منصو بے پر کا م کا آغاز ہو گیا ہے۔ اے این پی کے مرکزی ترجمان وسابق سینیٹرزاہد خان نے منصوبے کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ سوئی گیس کے حکام ،مقامی مشران کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ،قبل ازیں منعقدہ تقریب سے خطاب میں زاہد خان ،تحصیل تیمرگرہ کے صدر غلام رشید ایڈوکیٹ ، جبرخان اوردوسرے مقر رین نے کہا کہ قدرتی گیس فراہمی منصوبے سے علاقہ میں جنگلات کی کٹا ئی کاعمل رک اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،اپنے خطاب میں زاہد خان نے کہا کہ 6 ارب روپے کی خطیر لاگت سے دیرلوئر کے پہاڑی اور میدانی علاقوں کو قد ر تی گیس فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے ،گزشتہ چالیس سال سے دیر کی سیاست اور اقتدار پر قابض جماعت اسلامی نے علاقائی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لے کچھ نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ باچا خان اوپی ڈی ،چکدرہ ٹو تیمرگرہ جی ٹی روڈ پختگی ،عبدالولی خان کیمپس کا قیام اٴْ ن کی کوششوں سے ممکن ہوا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں