تیمرگرہ ،تنظیم اساتذہ نے سکول بیس پالیسی کو مستر د کرتے ہوئے 15 دنوں کا ڈیڈ لائن دیدیا

15 دنوں کے اندرٹا یم اسکیل اورسروس سٹریکچرنہ دیا گیا تو اساتذہ احتجاج پر مجبور ہونگے،سید محمد شاہ با چا

پیر 26 مارچ 2018 22:05

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2018ء) تنظیم اساتذہ نے سکول بیس پالیسی کو مستر د کرتے ہوئے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبر دار کیا کہ اگر 15 دنوں کے اندر اندرٹا یم اسکیل اورسروس سٹریکچرنہ دیا گیا تو اساتذہ دمادم مست قلندر پر مجبور ہونگے اس حوالے سے تنظیم اساتذہ کے صوبا ئی صدر خیر اللہ حواری کے صدارت میں ایک اجلاس تیمرگرہ میں منعقد ہوا جس میں شعبہ بہبود کے صوبائی نگراں سید محمد شاہ با چا ، ضلع دیر لویر تنظیم اساتذہ کے صدر شفیق الر حمان، عبدا لحمید جان ، بہادر سید عزیز، اکرام للہ خان ، صدیق احمد و دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر خیر اللہ حواری نے کہا کہ صو با ئی حکومت نے اسا تذہ کے ساتھ ٹا یم اسکیل کا جو وعدہ کیا تھا ابھی تک انہیں عملی شکل نہ دیں سکا انھوں نے خبر دار کیا کہ اگر حکومت نے اساتذہ کے ساتھ ٹایم اسکیل کے طے شدہ معاہدے کے حوالے سے خلاف ورزی کی یا اس میں کسی قسم کی ردوبدل کی تو اساتذہ راست اقدام پر مجبو ر ہونگے انھوںنے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹایم اسکیل اور سروس سٹریکچر کو جلد اجلد عملی شکل دیں تاکہ اساتذہ میں پائی جانیوالی بے چینی دور ہو سکیںانھون نے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردر کیا کہ اگرپندرہ دنوں نے اندر اندر ٹایم اسکیل اور سر وس سٹریکچر کی منظوری نہ دی گئی تو اساتذہ اور طلبہ احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے پر مجبور ہونگی

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں