تیمرگرہ،سوئی گیس منصوبہ اراضی متا ثرین کو ادائیگیوں کے لئے سرو ے کا اغاز

اراضی مالکانان کو معاوضوں کی ادا ئیگی تک کوشش جاری رہیگی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

پیر 26 مارچ 2018 22:05

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2018ء) لویر دیر وادی تالاش میں سوئی گیس منصوبہ اراضی متا ثرین کو ادائیگیوں کے پہلے مرحلے میں باقاعدہ سرو ے کا اغاز کردیا گیا ہے ،اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ناظم محمدرسول خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ارشاد خان کی سر کر د گی میںسرو ے کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا ،اس موقع پر منعقدہ تقریب میں عمایدین ،مشران ،محکمہ سو ئی سدرن گیس پائپ لا ین لمیٹیڈ کے اہلکاروں نے شرکت کی ،اپنے خطاب میں ضلعی ناظم محمدرسول نے کہا کہ مقامی افراد نے کاٹ کلہ سے بانڈہ گئی تک 76کنال زرعی اراضی قومی منصو بے کے لئے وقف کی ،جو کہ بہت بڑا قومی تعاون ہے ،اراضی مالکانان کو معاوضوں کی ادا ئیگی تک کوشش جاری رہیگی ،بعد زاں کمیٹی ممبران محمد بلال اور خلیق الر حمٰن نے کہا کہ مقامی ا فراد کو معاوضوں کی ادایگی کے لئے زرعی اراضی کا سرو ے خوش آیند ہے تاہم ابھی تک مقامی رہایشیوں کو سو ئی گیس کی سہولت فراہم نہ کی جا سکی جبکہ تالاش با ئی پاس اراضی متاثرین کو تاحال ابھی تک معاوضہ نہ ملا ،بائی پاس متاثرین کو معاوضہ نہ ملنے کی صو رت میں 30مارچ کے بعد عدالت سے رجوع کرینگی

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں