تیمرگرہ، وادی تالاش بانڈگی قدر تی گیس فراہمی منصو بے پر کا م کا آغاز

سینیٹرزاہد خان نے گزشتہ رو ز منصوبے کا افتتاح کر دیا

پیر 26 مارچ 2018 22:04

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2018ء) دیرلوئیر وادی تالاش بانڈگی کو 5کروڑ 20لاکھ کی خطیر لاگت سے قدر تی گیس فراہمی منصو بے پر کا م کا آغاز ہو گیا ہے۔اس حوالے اے این پی کے مرکزی ترجمان وسابق سینیٹرزاہد خان نے گزشتہ رو ز منصوبے کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ سوئی گیس کے حکام ،مقامی مشران کے علاوہ پارٹی کا کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ،قبل ازیں منعقدہ تقریب سے خطاب میں زاہدخان ،تحصیل تیمرگرہ کے صدر غلام رشید ایڈوکیٹ ،لاجبرخان او ردوسرے مقر رین نے کہا کہ قدرتی گیس فراہمی منصوبے سے علاقہ میں جنگلات کی کٹا ئی کاعمل رک اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،اپنے خطاب میں زاہد خان نے کہا کہ 6ارب روپے کی خطیر لاگت سے دیرلویر کے پہاڑی اور میدانی علاقوں کو قد ر تی گیس فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے ،گزشتہ چالیس سال سے دیر کی سیاسست اور اقتدار پر قابض جماعت اسلامی نے علاقائی ترقی اور عوام کا میعار ذندگی بہتر بنانے کے لے کچھ نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ مجلس عمل مردہ گھوڑا ہے ،اے این پی آیندہ عام انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کر ئیگی ،اور صو بے میں اکیلی حکومت بنا ئیگی ،انہوں نے کہا کہ باچا خان اوپی ڈی ،چکدرہ ٹو تیمرگرہ جی ٹی روڈ پختگی ،عبدالولی خان کیمپس کا قیام اُ ن کی کوششوں سے ممکن ہوا ،انہوں نے کہا کہ امن امان کا قیام ،این ایف سی ایوارڈ ،صوبے کانام اے این پی کے کارنامے ہیں

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں