پرائس ریویوکمیٹی دیرلوئرکااجلاس،اشیاء خوردونوش کا نیا نرخنامہ مقرر

بدھ 21 مارچ 2018 14:17

پرائس ریویوکمیٹی دیرلوئرکااجلاس،اشیاء خوردونوش کا نیا نرخنامہ مقرر
دیرلوئر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنردیرلوئرسر مدسلیم اکرم نے کہاکہ ضلع بھرمیں ملاوٹ فروش ،ذخیرہ اندوزں اور ناجائز منافع خوروں کیخلا ف جلدخصوصی مہم کا آغازکیاجارہاہے ،تاجراورعوام مہم کو کامیاب میں تعاون کریں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلامبٹ جرگہ ہال میں پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر تمام اسسٹنٹ کمشنر ز ،انجمن تا جران کے صدر حاجی انوارلدین ،ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرو لرشہاب الدین نے شر کت کی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ اشیا ء خور دونوش کے سرکا ری نرخ نا مے پر ہر صور ت عمل در آمد یقینی بنا یا جائیگا ،انہوں نے ٹی ایم اے کے ذمہ داروں کو ہدایت کی ضلعی ہیڈکواٹر تیمرگرہ میں جلدجدی سہو لیا ت سے آراستہ مذ بح خانے کا قیام عمل میں لایاجائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رمضان المبارک تک چاول سیلہ نمبر1کی قیمت فی کلو 140رو پے ،سیلہ کرنل 100روپے ،لوبیاچاینہ 110روپے ،لوبیا و طنی 120روپے،چنا اے کلاس 180روپے ،دال چنا اے کلاس 110،دال مسور 100بیسن اسپشل 110,بیسن عام 60روپے ،چائے اے کلاس 650روپے ،مصالحہ 280،سوجی 50روپے ،میدہ 50روپے ،مٹھا ئی اے کلاس مکس 250روپے مٹھا ئی سادہ 150،بسکٹ 150،،ڈبل روٹی 450گرام 40روپے ،سموسہ 10 روپے ,پکوڑہ 180روپے ،دہی100روپے فی کلو جبکہ چاے سادہ 15روپے فی کپ جبکہ دود ھ پتی 20رو پے فی کپ مقرر کیا گیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں