تیمرگرہ،715پرائمری سکولوں کو 20کروڑ کی لاگت سے نئے فرنیچر کی فراہمی کا عمل شرو ع ہو گیا

لاکھوں طلبہ طالبات بچوں کو زمین پر ٹاٹ کی بجائے بنچوں پر بیٹھنے کی سہولت میسر ہوگی

جمعرات 15 مارچ 2018 22:18

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء)دیرلوئیر کی715پرائمری سکولوں کو 20کروڑ کی لاگت سے نئے فرنیچر کی فراہمی کا عمل شرو ع ہو گیاا،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم نے گل آبا د کے مقام پر قائم فراہمی سنٹر کا دورہ کرکے نجی فرم مردان ٹریڈر زمردان کے توسط سے فراہم کی جانی والی فرنیچر ڈیسک ،بنچ کے میعار کا معاینہ اور اطمینان کا اظہار کیا ،اس موقع پر ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر ڈا کٹر حافظ محمد ابراہیم نے اپنے بریفنگ میں کمانڈ نٹ دیرلیویز /ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم کو بتا یا کہ دیرلوئیر میں لڑکوں کے 715پرائمری سکولوں کو 20کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے فرنیچر فراہمی کا عمل شروع ہو گیا ہے ،جس سے پرائمری تعلیمی اداروں کے لاکھوں طلبہ طالبات بچے زمین پر ٹاٹ کی بجائے بنچوں پر بیٹھنے کی سہولت میسر ہوگی ،انہوں نے کہا کہ بچیوں کے پرائمری سکولوں کو الگ سے فرنیچر فراہمی کا عمل شروع کیا جارہا ہیں ،اس موقع پر ڈی سی سرمد سلیم نے واضح کیا کہ ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو جدید سہولیات کی فراہمی ،سیکو رٹی کا بہتر نظام دینے ،مفت درسی کتب کی فراہمی اور ہزاروں اساتذہ کی میرٹ پر بھر تی سے کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ میں مدد ملی گی ،تعلیمی اداروں میںاصلا حات کا عمل جاری رہیگا

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں