دیر بالا انتظامیہ کی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن

پیر 12 مارچ 2018 12:38

دیرلوئیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء)ضلعی انتظامیہ نے عشیرئی درہ روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیدی ‘ رضاکارانہ طورپر تجاوزات نہ ہٹانے پر آپریشن کیاجائیگا‘ ڈپٹی کمشنر دیر محمد عثمان محسود کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالولی خان نے سی این ڈبلیو انجینئر مختیار حسین کے ہمراہ داروڑہ تاگورکوہی تک عشیرئی درہ روڈ کا معائنہ کیااور باقاعدہ سفید چونا کے ذریعے نشان لگاکر تجاوزات کی نشاندہی کی اورتجاوزات قائم کرنے والوں کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردارکرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں نے تجاوزات قائم کی ہیں وہ از خود ہٹائیں بصورت دیگر بلاامتیاز آپریشن کرکے تجاوزات ختم کی جائیںگی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں