تحصیل ادیزئی دیر لوئر میں حل پذیر شاپنگ بیگز تقسیم

جمعرات 8 مارچ 2018 12:35

دیرلوئر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنردیرلوئیر سرمد سلیم اکرم نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ حدودکے اندر حل پذیر شاپنگ بیگزکی تقسیم کویقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںگذشتہ روز اے سی ادیزئی محمد شاہ، جمیل خان اور ٹیم ایم او نے ادیزئی نے مختلف بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے دکانداروں کوماحول دوست اورحل پذیر شاپنگ بیگز استعمال کرنے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر نے تاجر برادری اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحول دوست شاپنگ بیگزکے استعمال سے متعلق آگاہی مہم میںانتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں