پولیو مہم میں غفلت برداشت نہیں کریںگے، سرمد سلیم اکرم

ہفتہ 3 مارچ 2018 12:08

لوئردیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر دیرلوئیر سرمد سلیم اکرم نے کہاہے کہ 12مارچ سے شروع ہونے والی سہ روزہ پولیو مہم میں کسی قسم کی کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،پولیو کے قطرے پلوانے سے انکارکرنے والے والدین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی جرگہ ہال بلامبٹ میں یوپیک چیرمینزکے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی ‘ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر سکندر کے علاوہ 41یونین کونسلز کے یوپیک چیئرمینزنے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں