اخگرام دیر چیک پوسٹ پرنئی ٹریفک لائن سے قطاروں کاخاتمہ

پیر 26 فروری 2018 15:00

لوئیردیر۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء) پاک فوج نے اخگرام دیرچیک پوسٹ میں عوام کی سہولت کیلئے ایک اور ٹریفک لائن بناکر ہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی ہے جس سے طویل انتظاراور گاڑیوں کی لمبی قطاروں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ جبکہ پاک آرمی اخگرام دیرچیک پوسٹ پر تعینات جوانوں نے سواریوں میں تحائف تقسیم کرکے عوام کے دل جیت لیے۔

اس سلسلے میںایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فوج کے حکام بلدیاتی نمائندوں اور علاقے کے مشران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک آرمی کے حکام اور تحصیل کونسل واڑی کے چیئرمین حسین احمدنے پاک آرمی واڑی کمپنی کی جانب سے اخگرام چیک پوسٹ پر ٹریفک کیلئے نئی تعمیرشدہ تیسری لائن کا افتتاح کیا جسکی وجہ سے چیکنگ کے دوران سواریوں کوطویل انتظاراور گاڑیوں کی لمبی قطاروں کا خاتمہ ہوگیا اور علاقے کے عوام نے سکھ کا سانس لیاً پاک فوج کے حکام وتحصیل کو نسل واڑی کے چیئر مین حسین احمد کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسزکی چیک پوسٹیںکسی کو تنگ کرنے کیلئے نہیں بنائی گئی ہیں بلکہ ملک وقوم کی حفاظت بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے جوان دن رات چیک پوسٹوں پر عوام کی خدمت کیلئے کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں