غزہ، عملے کی ہڑتال، فلسطینیوںنے ہسپتالوں میں صفائی کی خدمات سرانجام دینا شروع کردیں

صفائی عملے کی جگہ یہ خدمت انجام دی ،توقع ہے دیگر شہری بھی مشن میں ہسپتال انتظامیہ کا ہاتھ بٹانے میں مدد کرینگے، محمد الحواجری

جمعہ 23 فروری 2018 17:32

دیر البلح (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) فلسطینیوں نے غزہ کے ہسپتالوں میں انسانی اور قومی جذبے کے تحت صفائی کی خدمات سرانجام دینا شروع کردیں۔ اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں الحواجری خاندان نے شہداء الاقصیٰ ہسپتال میں صفائی کی رضاکارانہ طور پر خدمت شروع کی ہے جسے فلسطین بھر میں تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

الحواجری خاندان کی جانب سے شہداء الاقصیٰ ہسپتال کی صفائی کی رضاکارانہ خدمات سے دوسرے شہریوں کو بھی قومی اور انسانی جذبے کے تحت اس طرح کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔الحواجری خاندان کی جانب سے ہسپتال میں صفائی مہم شروع کرنے کے رابطہ کار محمد الحواجری نے کہا کہ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے عملے کی جگہ یہ خدمت انجام دی ہے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ دیگر شہری بھی اس مشن میں ہسپتال انتظامیہ کا ہاتھ بٹانے میں مدد کریں گے۔ادھر غزہ کی پٹی میں شہداء الاقصیٰ کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر محمد الحاج نے الحواجری خاندان کا صفائی کے کاموں میں حصہ لینے کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب شہداء الاقصیٰ ہسپتال میں صفائی کے عملے نے ہڑتال شروع کر رکھی ہے الحواجری خاندان نے صفائی کی مہم شروع کر کے ہسپتال اور مریضوں کے ساتھ دل ہمدردی اور قومی حمیت کا ثبوت دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں