تیمرگرہ ،تحصیل کونسل جنرل بس اسٹینڈ ت کے ٹیکس میں کسی قسم کی شراکت داری کو مستر د کر دیا، اجتماعی استعفوں کی د ھمکی

جمعرات 22 فروری 2018 20:52

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء)تحصیل کونسل تیمرگرہ نے جنرل بس اسٹینڈ تیمرگرہ کے ٹیکس میں کسی قسم کی شراکت داری کو مستر د کر تے ہو ئے اجتماعی استعفوں کی د ھمکی دیدی ،صو بائی کمیشن فیصلے کے خلا ف بھرپور احتجاج کا اعلان ۔

(جاری ہے)

اس حوالے تحصیل کونسل تیمرگرہ کا اجلاس زیر صدار ت حاجی اسفندیار خان ریسٹ ہاوس ہال تیمرگرہ میں منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم ریا ض محمد ایڈو کیٹ ،محمد رازق ،محمد ابراہیم ،محمد حلیم خان ،کاشف کمال کے علاوہ خوا تین کونسلرز نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر تحصیل میونسل آفیسر عطا ء اللہ خان اور فنانس آفیسر بادشاہ محمد بھی موجود تھے،اجلاس میں مالی سال 2017/18پر بحث کے سا تھ ،شہرکی خوبصور تی کے لئے منصوبے ،ٹر یفک جام خاتمے اور صا ف پانی فراہمی جیسے موضو عات پر بحث کی گئی ،اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈو کیٹ و دیگر ارکان نے صو با ئی کمیشن برائے بلدیات کی جانب سے جنرل بس اسٹینڈ تیمرگرہ کے ٹیکس میں 15فیصد ٹی ایم اے بلا مبٹ کو دینے کے فیصلہ کو یکسر مستر د کر تے ہو ئے اس فیصلہ کو جانبدارانہ اور اس کے خلا ف عدالت جانے سمیت تمام آپشن پر غور کیا گیا ،اراکین نے واضح کیا کہ بلا مبٹ ٹی ایم ائے پہلے سے ہی تحصیل میونسل ایڈ منسٹریشن تیمرگرہ کی40لاکھ کے مقروض اور اُ ن کا عملہ ہمارے دفاتر پر قابض ہے،ہمارے وسائل میں حصہ مانگنے کی بجائے بلا مبٹ ٹی ایم اے اپنے لیئے خو د وسائل پیدا اور عوامی مسا ئل کے حل کے لئے اقدامات کریں ،اراکین نے واضح کیا کہ کسی بھی صور ت ٹی ایم اے تیمرگرہ اپنے وسائل میں سے دوسرے ٹی ایم ایز کوحصہ نہیں دے سکتی ،کمیشن کی جانب سے مذ کورہ فیصلہ بد دیانتی اور تعصب پر مبنی ہے ،ہمارے وسائل دوسرے کو دینے کی بجائے صو با ئی حکومت از خود بلا مبٹ اور دوسرے مالی وسا ئل سے کمزور ٹی ایم ایز کی مالی مدد کریں،اس موقع پر مشتر کہ قرارداد کے ذ ر یعے ٹی ایم اے بلا مبٹ سے مبینہ طور پر زیر قبضہ عمارات خالی کرانے ،40لاکھ کا قرضہ واپس کر نے کا مطالبہ جبکہ تحصیل کونسل تیمرگرہ نے جنرل بس اسٹینڈ میں کسی قسم کی شراکت داری کو مستر د کر تے ہو ئے اجتماعی استعفوں کی د ھمکی دیدی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں