شرینگل بازارمیں سولرلائٹ سسٹم کے منصوبے کاآغاز

جمعرات 22 فروری 2018 13:03

دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) دیربالاکی تحصیل شرینگل بازارمیں سولرلائٹ سسٹم کاافتتاح ایم پی اے محمدعلی نے کیا۔ منصوبہ چارکروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدعلی نے کہاکہ شرینگل، شہید بے نظیربھٹویونیورسٹی، پاتراک، بیاڑ، بریکوٹ اورتھل کے بازاروں میں بھی سولرلائٹ سسٹم کاافتتاح کیاگیا ہے جس کا ٹینڈر ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے اوراسی بناء پرہم نے اپنے حلقے کے مختلف علاقوں میں 9ارب 15کروڑروپے کے ترقیاتی کاموں کوتکمیل تک پہنچایا۔انہوںنے کہاکہ مختلف بازاروں میں سولرلائٹ سسٹم سے علاقے کی خوبصورت میں اضافہ ہوگا اورٹورازم کوبھی ترقی ملے گی ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں