پیپلزپارٹی کے رہنماء محمد اللہ درجنوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن ) میں شامل

پیر 19 فروری 2018 15:01

لوئردیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء محمد اللہ درجنوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن ) میں شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)

پا کستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما الحاج سید غنی،سابق امیدوارصوبائی اسمبلی اکرام غنی، صوبائی نائب صدرفوادخان، جنرل سیکرٹری فلک نازخان کورکمیٹی تحصیل چیئرمین سردار علی خان، پروفیسر الطاف الرحمان،سوشل میڈیاضلعی صدرندیم گل،شاہ نصیر باچہ،تاج محمد خان، صاحبزادہ واجد خان نے کوٹی گرام میں پیپلز پارٹی کے دیرینہ رہنما محمد اللہ خان کے بمعہ درجنوں ساتھیوں مسلم لیگ ن میں شمولیت کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ رواںسال پاکستانی عوام سیاستدانوںکی اہلیت اورنااہلی کافیصلہ کریں گے، دیرکے عوام عملی ترقی کیلئے قومی دھارے کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ(ن)کومینڈیٹ دیکرخطے کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبودکویقینی بنائیں۔

انہوںنے کہاکہ صوبے کی ترقی کابیڑہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے اٹھایا ہے، صوبائی حکومت کوالزام تراشی،دشنام طرازی اورمحفل نشاط سے فرصت کہاںملتی ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں