محب وطن قیادت کا فقدان ملک وقوم کا سب سے بڑامسئلہ ہے، ملک میںجاگیردارو سرمایہ دار چند خاندان سیاست اور حکومت پر قابض ہیں،صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کا شمولیتی اجتماع سے خطاب

جمعہ 16 فروری 2018 22:51

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان وسائل کی دولت سے مالا مال ملک ہے،معدنیات کے ذخائر کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی نسبت سب سے زیادہ ہونے کے باوجود ان وسائل سے اس انداز میں استفادہ نہیں کیاجارہا جس انداز میں ہونا چاہئے،محب وطن قیادت کا فقدان ملک وقوم کا سب سے بڑامسئلہ ہے ،جب تک دیانتدار قیادت میسر نہیں آجاتی ہم ترقی نہیں کرسکتے، صوبہ خیبرپختونخوا کے طول و عرض میںجماعت اسلامی کو نمائندگی ملے گی ور جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا کی بڑی سیاسی قوت بنے گی ،ملک میںجاگیردارو سرمایہ دار چند خاندان سیاست اور حکومت پر قابض ہے جب تک اسٹیٹس کو توڑا نہیں جائے گاملک میںتبدیلی نہیںآسکتی ۔

(جاری ہے)

حاجی محمد سبحان کی شمولیت سے جماعت اسلامی کی سیاسی قوت میں اضافہ ہوا ہے ۔ خوش آمدید کہتے ہیں ۔ وہ داروڑہ دیر بالا میںشمولیتی اجتماع سے خطا ب کررہے تھے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنماء حاجی محمد سبحان نے اپنے درجنوں ساتھیوں اور خاندان سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اجتماع سے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ ، ضلع ناظم دیر صاحبزادہ فصیح اللہ ، تحصیل ناظم میر مخزن الدین اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر حاجی محمد سبحان ، آیاز محمد ، ریاض محمد ، عبدالقدوس ، نیاز محمد ، نیاز بادشاہ ، عبدالرحمان ، عبداللہ ، نعمت اللہ ،عرفان اللہ ، مطیع اللہ ، الیاس خان ، حمید علی ، ابرارحسین ،شمیر ز خان ، محمد اسلام ، حاجی زبیح اللہ ، ڈاکٹر فضل واحد اور دیگر افراد شامل ہیں ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی ملک اور دین سے محبت کرنے والی جماعت ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں اسلامی نظام کے بغیر کو ئی نظام کامیاب نہیں ہو سکتا۔انہوںنے کہاکہ 2018 جماعت اسلامی اور دینی جماعتوں کے کامیابی کا سال ہے اور آئندہ انتخابات میں دینی جماعتیں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں