ضلع دیرپائیں میں انڈر23گیمزکے ٹرائلزکاآغاز

بدھ 7 فروری 2018 16:41

لوئیر دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء)ضلع دیر پائیں میں انڈر23گیمزکے ٹرائلزکا آغازہوگیا اس سلسلے میں تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان ڈی سی لوئردیرسرمد سلیم اکرم تحصیل ناظمین عمران الدین،ریاض محمد اے سی تیمرگرہ اشفاق احمدڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حاجی بہادرسیداسسٹنٹ سپورٹس آفیسر سراج الدین تحصیل کونسل تیمرگرہ کے یوتھ کونسلر محمد رازق آل سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر ملک شاہ نسیم جنرل سیکرٹری مسلم خان کے علاوہ مختلف گیمزکے کھلاڑیوں نے شرکت کی ،ضلع ناظم اور ڈی سی نے کہاکہ نوجوان قوم کاسرمایہ ہیں اور بہتر معاشرہ کی تشکیل کیلئے سپورٹس سر گرمیوں سے اور کوئی بہتر سرگرمی نہیں ہو سکتی سپورٹس سے برداشت، محنت اور شوق پیدا ہونے کے ساتھ آپس میں اتحاد و اتفاق بڑھ جاتا ہے انہوں نے کہاکہ ضلع دیر میں سپورٹس کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجودہے تاہم سٹیڈیم کی عدم موجودگی سے یہاں کاٹیلنٹ ضائع ہورہاہے ضلعی حکومت اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر تین مہینوں کے اندر اندر تیمرگرہ کے گرد نواح میں جدید سٹیڈیم بنایاکیا جائیگا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں