ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میڑک سالانہ امتحانات 14مارچ 2018سے شروع ہونگے ، شیڈول جاری

منگل 6 فروری 2018 22:26

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء)ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میڑک کے سالانہ امتحانات 14مارچ 2018سے شروع ہوں گے، بورڈ اف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ملاکنڈ چکدرہ کے جانب سے جاری شیڈول کے مطابق میڑک 2018کے سالانہ امتحانات 14مارچ 2018بروز بدھ سے شروع ہوں گے جبکہ پرٹیکٹیکل امتحانات 7اپریل سے شروع ہوں گے، کنڑولر امتحانات کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر امیدوارکو رولنمبر ان کے مطلقہ سکولز جبکہ پر ائیوٹ ا میدواروں کو انکے ڈاگ کے پتہ پر رولنمبر سلپ ارسال کئے جائنگے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں