لوئردیر،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ڈی ایج کیو ہسپتال تیمرگرہ کا عاصمہ رانی قتل کیخلاف احتجاجی مظاہر ،

پولیس نے تاحال ملزم کو گرفتار نہ کرکے غفلت کا مظاہرہ کیا ، حکومت ڈاکٹروں کی تحفظ کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ،مظاہرین

بدھ 31 جنوری 2018 19:45

لوئردیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال تیمرگرہ نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا، بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کرعلامتی ہڑتال کیا ،اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے ینگ ڈاکٹر زکے صدر ڈاکٹررفیع اللہ چیئرمین ڈاکٹر وحید اللہ اور ڈاکٹر وقارعالم کے قیادت میں ینگ ڈاکٹروں نے ہسپتال میں مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر عاصمہ رانی کے قتل خلاف اور ملزمان کی گرفتاری کے نعرے درج تھے ۔

مظاہرین سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر برادری میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کی مذمت کرتی ہے ،پولیس نے تاحال ملزم کو گرفتار نہ کرکے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا ، حکومت نے تاحال ڈاکٹروں کی تحفظ کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے ، جسکی وجہ سے ڈاکٹرز عدم تحفظ کا شکار ہیں ،عاصمہ رانی کے قتل سے لیڈی ڈاکٹروں میں کافی خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر عاصمہ رانی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ڈاکٹروں کی تحفظ کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سڑکوں پر نکل آئیں گے ، ینگ ڈاکٹرز جلدی ڈاکٹر عاصمہ رانی کے خلاف اور ڈاکٹروں کی تحفظ کیلئے لائحہ عمل طے کرے گی ڈاکٹر برادری نے بازو پر سیا ہ پٹیاں باندھ کر علامتی ہڑتال کی ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں