ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ میں 60 بستروں پر مشتمل چھ نئے وارڈز کا افتتاح

مریضو ں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جاینگی جس میں شعبہ ای این ٹی ( بی یو نٹ ) ،گاینی ( بی یونٹ )،گیسٹر و ،فزیو تھراپی،اور ارتھو پیڈ ک کے نئے وارڈ کا سینیٹر سراج الحق نے ا فتتاح کیا

بدھ 31 جنوری 2018 17:49

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2018ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ میں 60 بستروں پر مشتمل چھ نئے وارڈز کا افتتاح جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینٹر سراج الحق نے کیا،جہاں پر مریضو ں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جاینگی جدید سہولیات سے آراستہ شعبہ ای این ٹی ( بی یو نٹ ) ،گاینی ( بی یونٹ )،گیسٹر و ،فزیو تھراپی،اور ارتھو پیڈ ک کے نئے وارڈ کا سینیٹر سراج الحق نے ا فتتاح کیا ،اس موقع پر میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ ڈی ایچ کیو ڈ اکٹر انور زادہ نے سینیٹر سراج الحق کو اسپتال کی مجمو عی صورت حال اور نئے وارڈ ز کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا کہ ڈی ایچ کیو تیمرگرہ میں روز انہ پندرہ سو سے لیکر 2000ہزار مریضوں کا جنرل اوپی ڈی میں معاینہ کیا جا تا ہیں جبکہ تین کر وڑ ر وپے کی لا گت سے نصب ای سی ٹی مشین کے ذ ریعے دماغی امرا ض میں مبتلا مریضوں کا طبی معاینہ کیا جا ر ہا ہے اور ڈی ایچ کیو تیمرگر ہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہمی کے حوالے سے صو بے کا پشاور کے بعد دوسرا بڑ ا اسپتال ہے ، اس موقع پرا یم پی اے اعزاز الملک افکاری ،ڈیڈ ک چیئر مین و رکن صو با ئی اسمبلی حاجی سعید گل ،ضلع ناظم حاجی محمد رسول ،ایم این اے صاحبزادہ محمد یعقوب خان بھی موجو د تھے ،اس مو قع پر سینیٹرسراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ نئے وارڈ ز کے قیام سے مقامی مریضوں کو گھر کے د ہلیز پر جدید طبی سہولیات میسر ہو نگے ،انہوں نے کہا کہ دیرمیں جما عت اسلامی کے منتخب اراکین اسمبلی کی کار کر د گی لایق تحسین ہے ،عوام کا میعار ذ ند گی بلند کرنے کیلئے قلیل مد ت میں میگا تر قیا تی منصو بے مکمل کئے ہیں جس سے ترقی کے نئے دور کا آغا ز ہو گا ،تیمرگرہ میڈ یکل کا قیا م ،کو ٹو ہائیڈ ل پاور پرا جیکٹ ،رابطہ پلوں اور سٹرکوں کی تعمیر جماعت اسلامی کے ارکان مر ہون منت ہے ،

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں