بلاک شناختی کارڈ کو جلد بحال کرینگے اس ھوالے سے طریقہ کار وضع کردیا ہے، صاحبزادہ محمد یعقوب خان

ضلع میں میگا ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے تعمیر وترقی کا جال بچھا دیا ہے چکدرہ تیمرگرہ شاہراہ کی تعمیر،چکدرہ ،میدان اور منڈا گریڈ اسٹیشن کی تعمیر،جندول،میدان ایکسپریس لائن،کوٹو ہائیڈرو پراجیکٹ اور اولڈ معیار گوسم فیڈر کی منظوری وتعمیر جماعت اسلامی کا کارنامہ ہے، ممبر قومی اسمبلی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

منگل 30 جنوری 2018 21:10

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء) بلاک شناختی کارڈ کو جلد بحال کرینگے،طریقہ کار وضع کردیا ہے،دیر لوئر میں میگا ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے ترقی کا جال بچھا دیا ہے،ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان نے گذشتہ روز منڈا میں خزانہ بائی پاس پل کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بلاک شناختی کارڈ کی بحالی کے لئے حکومت سے مل کر طریقہ کار وضع کردیا ہے جلد تمام بلاک شناختی کارڈ بحال کرینگے انھوں نے کہا ضلع میں میگا ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے تعمیر وترقی کا جال بچھا دیا ہے چکدرہ تیمرگرہ شاہراہ کی تعمیر،چکدرہ ،میدان اور منڈا گریڈ اسٹیشن کی تعمیر،جندول،میدان ایکسپریس لائن،کوٹو ہائیڈرو پراجیکٹ اور اولڈ معیار گوسم فیڈر کی منظوری وتعمیر جماعت اسلامی کا کارنامہ ہے انھوں نے کہا کہ میدان میں نادرا افس کی منظوری ہوچکی ہے جبکہ منڈا میں دفتر کے قیام کی خوشخبری جلد سنائیں گے انھوں نے کہا کہ دیر کی ترقی کی اینٹ جماعت اسلامی نے رکھی تھی اور بتدریج اس کو وسعت دے رہے ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی کی کارکردگی کی گواہی پلڈاٹ اور دیگر سروے اور رپورٹس ظاہر کررہی ہے قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی چاروں ممبران اسمبلی ٹاپ ٹین میں براجمان ہیں انھوں نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی میں ختم نبوت قانون کو ختم کرنے کے سامنے بند باندھے اور ہمارے ترامیم اور دبائوکے ذریعے حکومت تبدیلی سے باز رہی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں