لوئر دیر میں لیشمنیا دانوں کی انجکشن نا پید، مریض رل گئے

منگل 30 جنوری 2018 20:17

لوئیر دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء)لوئر دیر میں لیشمنیا دانوں کی انجکشن نا پید، مریض رل گئے، تفصیلات کے مطابق کیٹگری ائے ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ سمیت پورئے ضلع میں لیشمینا دانوں کی انجگشن دستیاب نہ ہونے سے مریض رل گئے ، پرائیوٹ دکانوں سے فی انجکشن آٹھ سو سے نوسو روپے میں ملنے لگے،لوئر دیر کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ لیشمینا دانوں کی وباء لوئر دیر میں کافی عرصہ سے ہیں مگرافسوس ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ میں ان کی شفاء کیلئے کوئی علاج میسر نہیں ہیں جبکہ پرائیوٹ میڈیکل سٹوروں میں بھی لیشمینا دانوں کی انجکشن بمشکل مہنگے داموں ملتے ہیں ، لوئر دیر کے عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر صحت سے پزور مطالبہ کیا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ میں لیشمینا دانوں کی انجکشن کی دستیابی یقینی بنایا جائے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں