نوازشریف کے جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے‘ ہمایوں شاہ

منگل 30 جنوری 2018 17:49

لوئر دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) ضلع چارسدہ نے 4فروری کو پشاور میں میاں نوازشریف کے جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ضلع چارسدہ سے تین سوگاڑیوں پرمشٹمل قافلہ جلسہ گاہ کو روانہ ہوگا اس ہوالے سے مسلم لیگ(ن) ضلع چارسدہ کا اجلاس زیرصدارت ضلعی صدر میاں ہمایوں شاہ کاکاخیل منعقدہوا جس میں سینئر صوبائی صدر حاجی احسان الله خان سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی‘ اجلاس میں کہاگیا کہ چارفروری کو سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے پشاورمیں تاریخی جلسہ میں مسلم لیگ (ن) ضلع چارسدہ بھرپور شرکت کریگی اور تین سوگاڑیوں پرمشتمل قافلہ روانہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں