خیبرپختونخواہ سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ(ن) کی حکومتیں بنیں گی‘ ملک جہانزیب

پیر 29 جنوری 2018 18:40

دیر بالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب خان نے کہا ہے کہ آئندہ وفاق اور صوبہ خیبرپختونخوا میں حکومت مسلم لیگ(ن)بنائے گی‘ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے عشیری دورہ یونین کونسل تارپتارمیں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شہباز خان ملک عرف چنار‘ ملک اسلام الدین‘ باچہ محمدگل‘ زادہ حبیب‘ الرحمن باچہ‘ گل زرین ‘گل زیب ‘ ملک شاہ نواز خان اور سلیم اپنے ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں