تیمرگرہ ،ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرکاری ادویات کی عد م فراہمی سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا

جمعہ 26 جنوری 2018 21:06

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں قائم ہومیو پیتھک اور طب کی او پی ڈیز میں سالانہ دس ہزار مریضوں کا معاینہ ہونے کے باوجو د سرکاری ادویات کی عد م فراہمی سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ،سرکاری سٹور میں ادویات نہ ہو نے سے مریض بازارسے ادویات خرید نے پر مجبور ہے ،ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ کیو تیمرگرہ میں قائم ہومیو او پی ڈی کے انچارج ڈاکٹر فہیم شاکر اور طب او پی ڈی کے انچارج حکیم فضل ربی نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمد ایڈوکیٹ ایم ایس ڈاکٹر انوار زادہ الخدمت فاونڈیشن کے صدر انجیئر یعقوب الرحمن بھی موجود تھے ہومیو ڈاکٹر فہیم شاکر نے بتایا کہ ایم ایم اے کے دور حکومت میں صوبے بھر کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ہومیو اور طب او پی ڈی کی منظوری دے قائم کی گئی تاہم موجودہ صوبائی حکومت نے ا ن ملازمین کو مستقل کر دیا جو کہ خوش آیند ہے، انھوں نے کہاکہ تیمرگرہ ہسپتال میں قائم ہومیو او پی ڈی میں گذ شتہ تین سالوں میں18ہزار جبکہ طب او پی ڈی میں14ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا ، ڈاکٹر فہیم شاکر نے کہاکہ ہومیو اور طب علاج نہ صرف سستا بلکہ مکمل طور پر سیف علاج ہے انھوں نے اس بات پر سخت تشویش اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے تیمرگرہ میں قائم ڈسپنسری میں ابھی تک ادویات کیلئے بجٹ مختص نہیں کیا گیا جس سے مسائل اور مشکلات کا سامناہے جبکہ دیگر ڈاکٹرز کی طرح ہومیو اور طب ڈاکٹرز کو پروفیشنل الاونس بھی نہیں دیا جارہاہے جوکہ افسوس ناک امر ہے انھوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہومیو اور طب ڈاکٹرز کو دیگر ڈاکٹر ز کی طرح پروفیشنل الاونس دینے سمیت سروس سٹرکچر اور ادویات کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری کی جائے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں