تیمرگرہ، کنوئیر زین العابدین کی زیر صدارت تحصیل کونسل کا اجلاس

تحصیل کونسل بلامبٹ کا کئی مہینوں سے پی ایل اے اکاونٹ بندش پر سخت غم وغصے کا اظہار

جمعہ 26 جنوری 2018 21:06

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) تحصیل کونسل بلامبٹ نے کئی مہینوں سے پی ایل اے اکاونٹ بندش پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ قرارداد کے زریعے کھولنے کرش پلانٹس اور کٹ گاڑیوں پر پابندیوں کا فیصلہ واپس لینے کے مطالبات، اس سلسلے میں تحصیل کونسل کا اجلاس زیر صدارت کنوئیر زین العابدین کونسل ہال بلامبٹ میں منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ کے علاوہ کونسل ممبران نے شرکت کی اجلاس میں سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں علاقہ میدان شلکئنی سے تعلق رکھنے والے چار نوجوانوں جان بحق ہونے پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پسماندگان کو دلی صدمہ برادشت کرنے کی دعا کی گئی اجلاس میں کونسل ممبران نے کئی مہینوں سے کونسل کا پی ایل اے اکاونٹ بندش پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اکاونٹ بندش سے کونسل میں تعمیر اتی کام بند ہوکر تر قیاتی عمل رک گیا ہے اجلاس میں متفقہ قرار داد منظور کی گئی جس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کرش پلانٹ اور کٹ گاڑیوں پر پابندی کا فیصلہ واپس لیا جائے کیونکہ یہ غریب مزدوروں کی معاشی قتل ہے جس سے کرائم میں اضافہ کا خدشہ ہے کونسل نے کئی دونوں سے سب انجیئرز کی ہڑتال پر حکومت کی سرد مہری پر افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کے جائز مطالبات حل کیے جائیں اجلاس میں ممبران نے سال2016.17ء کے سالانہ اے ڈی پی سے سیونگ فنڈز میں40نئے تر قیاتی اسکیموںکی منظوری دی گئی �

(جاری ہے)

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں