تیمرگرہ ، بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف گورنمنٹ کنٹریکٹرز کی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کا اعلان

جمعہ 26 جنوری 2018 21:06

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) بقایاجات کی عدم ادائیگی اور سب آنجینئرز کے مطالبات تاحال منظور نہ کرنے کے خلاف گورنمنٹ کنٹریکٹرز نے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے اعلان کیا کہ اگرحکومت نی30جنوری تک تمام بقایاجات ادا اور سب آنجینئرز کے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو بنی گالہ کے سامنے دھرنا دیاجائے گااس سلسلے میں گورنمنٹ کنٹریکٹرزدیرلوئرنے سی اینڈڈبلیو دفتر میں اپنے مطالبات اور سب آنجینئرز کے آپ گریڈیشن کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب اور بعدازاںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنمنٹ کنٹریکٹرزدیرلوئر صدر آخونزادہ نصیب اللہ جنرل سیکرٹری بہادر زیب ،ریاض شعیب،آنجینئرکرامت شاہ اور جہانگیرخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیرلوئرکنٹر یکٹرزکے پچاس کروڑروپے کے بقایاجات ہیں اور ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے باوجودبقایاجات کی ادائیگی میں ٹال مٹول کا لے رہی ہیں جسکی وجہ کنٹریکٹرز دووقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں انہوںنے کہا کہ سب آنجینئرز ایسوسی ایشن کی بنی گالہ کے سامنے دھرنا سے کنٹریکٹر ز کاکام ٹھپ ہوکر رہ گیاہے انہوںنے کہا کہ فوری طور پرسب آنجینئرزکی آپ گریڈیشن کی منظوری دی جائے اور ہمارے تمام بقایاجات کی ادائیگی کیلئے ٹھوس اقدامات کی جائے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کریں بصورت دیگر30جنوری تک صوبہ بھر کے کنٹریکٹر زبنی گالہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دے گی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں