لوئر دیر،سعودی عرب میں جاں بحق چار نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی ، ہزاروں افراد کی شرکت

جمعہ 26 جنوری 2018 16:15

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2018ء) سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جان بحق لوئر دیر میدان کے چار نوجوانوں کی نماز جنازہ اکٹھی ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم لوئیر دیر کے علاقے میدان کے چار نوجوان ٹریفک حادثے میں جان بحق ہو گئے تھے، جان بحق نوجوانوں وحید گل ، نعیم اللہ، سلطان بادشاہ، نورزمین کی میتیں بروز جمعرات ابائی علاقہ میدان پہنچائی گئی جہاں کمبڑ میدان میں چاروں نوجوانوں کی مشترکہ نمازجنازہ ادا کئی گی، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نیشرکت کی جبکہ نماز جنازہ کے وقت ہر انکھ اشک بار تھی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں